پاکستان
04 اپریل ، 2012

بجلی کا شارٹ فال35سومیگاواٹ،لاہورمیں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال35سومیگاواٹ،لاہورمیں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

لاہور …لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر رکھا ہے۔ اس وقت بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار دس ہزار سات سو چار میگاواٹ جبکہ طلب چودہ ہزار دو سو چار میگا واٹ ہے۔ ہائیڈل پیدوار دو ہزار پانچ سو چھتیس، تھرمل ایک ہزار آٹھ سو 79 ہے۔ آئی پی پیز سے چھ ہزار دو سو 89 میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ شارٹ فال کے بعد بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ بجلی کی بندش سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :