دنیا
11 مارچ ، 2014

نیٹو کا یوکرین کی فضائی نگرانی کیلئے طیارے بھیجنے کا فیصلہ

نیٹو کا یوکرین کی فضائی نگرانی کیلئے طیارے بھیجنے کا فیصلہ

برسلز…نیٹو نے یوکرین کی فضائی نگرانی کے لئے طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ نیٹو کے 28 ممالک کے سفیروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ نیٹو نے اعلان کیا کہ یوکرین کی سرحدوں کی نگرانی کے لیے اواکس طیاروں کو رومانیہ اور پولینڈ میں تعینات کیا جارہا ہے تاکہ اتحادی ممالک بدلتی صورتحال سے آگاہ رہ سکیں، نیٹو کے اہلکار کے مطابق نگرانی کی پروازیں صرف اتحادی ممالک کے علاقوں پر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :