دنیا
11 مارچ ، 2014

شمالی کوریا:کم جونگ اْن انتخابات میں سوفیصدووٹ لیکرکامیاب

شمالی کوریا:کم جونگ اْن انتخابات میں سوفیصدووٹ لیکرکامیاب

پیانگ یانگ…شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جونگ اْن انتخابات میں ’سو فیصد‘ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق کم جونگ اْن ملک کی اعلیٰ ترین قانون ساز کمیٹی کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں، کم جونگ اْن کو اپنے آبائی علاقے سے 100 فیصد ووٹ ملے، یعنی وہاں کے تمام ووٹروں نے ناصرف اپنا حق رائے دہی استعمال کیا بلکہ تمام ووٹ بھی مسٹر کم جونگ کی حمایت میں ہی ڈالے گئے۔ ملک کی سپریم پیپلز کونسل کے لیے ان انتخابات کو ’ربڑ اسٹیمپ‘ کہا جا رہا ہے کیوں کہ تمام 687 حلقوں میں کم جونگ اْن کے مد مقابل کوئی دوسرا اْمیدوار نہیں تھا، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں یہ جمہوریت کا ماڈل نہیں ہے۔کم جونگ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں جن کا انعقاد ہر پانچ سال بعد کیا جاتا ہے جس کے بعد پارلیمنٹ میں مزید اراکین کو شامل کرسکتے ہیں،اسمبلی میں دیگر نشستوں کے لئے نتائج کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے،شمالی کوریا کے آئین کے مطابق ملک کی اسمبلی ہی سب سے طاقتور ترین ادارہ ہے، لیکن حقیقت میں سیاسی طور پر اس کے اختیارات بہت ہی محدود ہیں۔

مزید خبریں :