پاکستان
11 مارچ ، 2014

الطاف حسین کیخلاف قراردادجاگیردارانہ ذہنیت والوں کافیصلہ ہے،رابطہ کمیٹی

الطاف حسین کیخلاف قراردادجاگیردارانہ ذہنیت والوں کافیصلہ ہے،رابطہ کمیٹی

کرچی…الطاف حسین کی تقریر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور کرنے والے اراکین سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قراردادکی منظوری جاگیردارانہ اور وڈیرانہ ذہنیت رکھنے والوں کافیصلہ ہے، مخالفت کا عمل پنجاب میں حق پرستانہ فکر کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔ رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی حق پرستانہ فکر تیزی سے غریب عوام میں پھیل رہی ہے، جلد فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا، بہت جلد ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی ہوگی۔

مزید خبریں :