پاکستان
12 مارچ ، 2014

لیاری میں کارروائی،غفارزکری کامطلوب بھائی شیراززکری ہلاک

لیاری میں کارروائی،غفارزکری کامطلوب بھائی شیراززکری ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اوررینجرزکی کارروائی میں غفارزکری کامطلوب بھائی شیراززکری ہلاک ہوگیا جبکہ شہر میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں 8افرادجاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقے محمد علی محلہ میں رینجرز اور پولیس کی مبینہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم اور غفار زکری کا بھائی شیراز زکری عرف فتح محمد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سنگین جرائم کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گزشتہ رات بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 گینگ وار کے ملزمان ہلاک ہوئے تھے۔ دوسری جانب شہر قائد میں قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد کوقتل کردیا گیا۔

مزید خبریں :