پاکستان
12 مارچ ، 2014

وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف کی عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ، ملاقات میں طالبان سے مذاکرات سے متعلق امورپربات چیت کی جائے گی جبکہ وزیراعظم آئندہ مذاکراتی حکمت عملی پر بھی عمران خان کو اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار خان ، حکومتی مذاکراتی ٹیم کے کوآرڈی نیٹر عرفان صدیقی اور آصف کرمانی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :