پاکستان
12 مارچ ، 2014

طالبان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی،چوہدری نثار

طالبان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی،چوہدری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی،عمران خان کواب تک کی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا ہے۔ تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اور عمران خان کی ملاقات میں امن کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق ہوا، آج کی ملاقات مثبت پیشرفت ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی حکمت عملی کی مسلسل تائید کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :