پاکستان
21 جنوری ، 2012

زرعی برآمدت کے ذریعے پنجاب میں خوشحالی لائینگے، شہباز شریف

زرعی برآمدت کے ذریعے پنجاب میں خوشحالی لائینگے، شہباز شریف

برلن … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی برآمدات کے ذریعے پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی لائی جائیگی، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان فوڈ آئٹمز برآمد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہوگا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے یہ بات جرمنی کے شہر برلن میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کی عالمی منڈی میں اپنا حصہ لینے میں کچھ وقت ضرور لگے گا، اس کی لئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ یورپی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے آگے بڑھیں، انہیں بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جرمن آرٹسٹوں، وکلا اور دانشوروں سے ملاقات کی، ان سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ وہ جرمنی کے ساتھ دانشوروں اور فنکاروں کے وفود کے تبادلے کا خیر مقدم کرینگے۔ لاہور میں جرمن پینٹنگز کی نمائش کے لئے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ جرمنی کے ساتھ ثقافتی اور تہذیبی رشتہ ہے، جرمنی کو علامہ اقبال کی درسگاہ کااعزاز بھی حاصل ہے ۔

مزید خبریں :