04 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ گو زرداری گو کرنا ہے تو عوام کو الیکشن میں ووٹ سمجھ داری سے دینا ہو گا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے آج کے نوجوان کل کے قائد ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کھوکھلے نعرے نہیں لگاتی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے، صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر اپنا اور قوم و ملک کا نام روشن کر سکیں۔