دنیا
13 مارچ ، 2014

سابق افسر صغری حنیف ساڑھے 3 سال سلاخوں کے پیچھے کاٹے گی

سابق افسر صغری حنیف ساڑھے 3 سال سلاخوں کے پیچھے کاٹے گی

لندن…مجرم سے ناجائزتعلقات قائم کرکے جرائم کی دلدل میں پھنسی برطانیہ کی پولیس افسر کوساڑھے 3سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔صغری حنیف ٹیمزویلی پولیس سے وابستہ تھی۔آکسفورڈ کی رہائشی صغری حنیف اور برمنگھم کے 27 سالہ رضا خان کو جنوری میں ونچسٹر کراون کورٹ نے مجرم قراردیدیا تھا۔ صغری حنیف نے اپنی سرکاری پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں ایسے افراد کی ذاتی معلومات چرائی تھیں جو ٹریفک حادثات کا شکار ہوئے تھے۔ یہ معلومات رضا خان کو دی گئی تھیں جس نے انجری کلیم کے لیے انہیں مختلف کمپنیوں کو فروخت کردیا تھا۔صغری حنیف کا دعویٰ تھا کہ رضا خان سے اس کے ناجائزتعلقات تھے اوررضا خان نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگرمعلومات فراہم نہ کیں تو وہ ان تعلقات کی ویڈیوز عام کردے گا۔جرم ثابت ہونے پر خاتون کوٹیمزویلی پولیس سے نکال دیاگیاتھا۔ مبینہ شریک جرم رضاخان کی بیوی پرم جیت کے بارے میں جیوری کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔

مزید خبریں :