دنیا
13 مارچ ، 2014

لاپتا طیارے کے گرنے کے مشتبہ مقام کی نشاندہی کا دعویٰ

لاپتا طیارے کے گرنے کے مشتبہ مقام کی نشاندہی کا دعویٰ

بیجنگ…چین کی سرکاری ویب سائٹ نے ملائیشیا ایئرلائن کے لاپتا طیارے کے ملبے کی ممکنہ سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔چینی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی چین کے سمندر میں کچھ تیرتا ملبہ دیکھا گیا ہے جو ممکنہ طورپر ملائیشیا ایئرلائن کے لاپتا طیارے کا ہوسکتا ہے۔ چینی حکام کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر اسی مقام کی ہیں جہاں ممکنہ طورپر طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے چینی سیٹلائٹ تصاویر کے بارے میں لاعلمی کااظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :