13 مارچ ، 2014
تھر پار کر…تھر پار کرکے علاقوں اسلام کوٹ اور مٹھی کے اسپتال میں قحط سے متاثرہ مزید دو بچے چل بسے۔اسپتال ذرائع کے مطابق قحط سے متاثرہ اسلام کوٹ کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ایک بچہ انتقال کر گیا جبکہ سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک سال کی بچی بھی انتقال کر گئی،تھرپارکر میں 16 گھنٹوں میں مزید 4بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔