پاکستان
13 مارچ ، 2014

جنگ زدہ لیاری میں کہیں سیز فائر، کہیں کشیدگی برقرار

جنگ زدہ لیاری میں کہیں سیز فائر، کہیں کشیدگی برقرار

کراچی…گزشتہ روز میدان جنگ کا منظر پیش کرنے والے لیاری کے چند مقامات پر سیزفائر ہوگیا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔ پولیس نے بابا لاڈلا سمیت دس ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ،گل محمد لین اور چاکیواڑہ گزشتہ روز میدان جنگ بنے رہے،گینگ وار کے دوگروپوں میں فائرنگ، دستی بموں اور راکٹ حملوں میں 16 افراد لقمہ اجل بنے۔مرنے والوں میں پانچ خواتین،دو طالبات اور دو معصوم بچے بھی شامل تھے جبکہ رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں 9ملزمان بھی مارے گئے جس کے بعد علاقہ مکین ڈرے سہمے گھروں میں محصورہو گئے اور کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیاتھاتاہم چند علاقوں میں پولیس اور کمانڈوز کی موجودگی کے بعد صورتحال میں بہتر آئی ۔ بعض اسکول کھل گئے لیکن ڈر اور خوف بچوں پر طاری رہا۔ پولیس نے دستی بم حملوں میں ہلاکتوں کا مقد مہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت بابا لاڈلا، سکندر سکو سمیت گینگ وار کے 10سے زائد ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے، تاہم کسی نامزد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :