14 مارچ ، 2014
واشنگٹن…افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ افغان اوراتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل و حرکت اور مالی سپورٹ کو توڑنے کیلیے کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کارروائی میں افغان فوج بھی اتحادی فوج کے ساتھ ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ سے زیادہ فعال ہے۔حقانی نیٹ ورک نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔