پاکستان
14 مارچ ، 2014

پشاور:پولیس بکتربند گاڑی پرخود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق،40 زخمی

پشاور:پولیس بکتربند گاڑی پرخود کش حملہ، 5 افراد جاں بحق،40 زخمی

پشاور …پشاور میں خیبرایجنسی سے متصل علاقہ سربند میں پولیس کی بکتربند گاڑی پرخود کش حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور40 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کے بعد علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پشاور کے علاقہ سر بند میں ہونے والے اس خودکش حملے کے نشانے پرپولیس کی بکتربند گاڑی تھی تاہم اس گاڑی میں موجود پولیس اہلکارتومحفوظ رہے لیکن بازارمیں اردگرد موجود افراد اس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں پانچ سے سات افراد جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری طورپرطبی امداد کے لئے پشاورکے تینوں بڑے ہسپتالوں میں لے جایا گیا موقع پرموجود ایس پی کینٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نشانے پرپولیس تھی لیکن وہ محفوظ رہے اورعام لوگوں کا جانی نقصان ہوا دھماکے کے فورا بعد ہی کوئیک رسپانس فورس میں شامل فوجی اورایف سی اہلکاروں نے علاقے میں پہنچ کرعلاقے کوکلئیرکیا۔

مزید خبریں :