پاکستان
15 مارچ ، 2014

ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس سے الجھن پیدا ہو،وزیراعلیٰ سندھ

ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس سے الجھن پیدا ہو،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی …وزیر اعلی ٰسندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ میرے اورمخدوم امین فہیم کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں،انکا مرتبہ و مقام پارٹی اور عوام میں پہلے سے بھی زیادہ بلند ہے،انکے صاحبزادے اور صوبائی وزیر ریلیف کو وزارت سے فارغ نہیں کیا بلکہ ایک ماہ کی چھٹی دی ہے اور ڈاکٹر تاج حیدر کو قحط کے دوران ایک ماہ کے لیے وہاں مستقل کام کرنے کی ذمہ داری دی ہے،اور یہ وقتی ذمہ داری ہے،پی پی پارلیمینٹرینز کے صدر اور پارٹی کے سینئر رہنماء مخدوم امین فہیم سے ملاقا ت کے موقع پرمیڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات ہی نہیں کہی کہ جس سے کوئی غلط فہمی یاالجھن پیداہوئی ہو،ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ مخدوم جمیل الزماں کی طبیعت ٹھیک نہیں،اس لیے یک ماہ کی چھٹی پرگئے ہیں۔انکا محکمہ واپس نہیں لیا گیا۔اس موقع پر مخدوم امین فہیم نے صحافیوں سے گفتگو سے گریز کیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر مخدوم جمیل بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :