کاروبار
15 مارچ ، 2014

آئی ایم ای آئی نمبرزکی تصدیق کے بغیرموبائل فون درآمد نہ کرنے کا حکم

آئی ایم ای آئی نمبرزکی تصدیق کے بغیرموبائل فون درآمد نہ کرنے کا حکم

کراچی…ایف بی آر نے آئی ایم ای آئی نمبرز کی تصدیق کے بغیر موبائل فون درآمد نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا، ملکی بندرگاہوں پر لاکھوں موبائل فونز پھنس گئے۔ موبائل فونز کی صحیح آئی ایم ای آئی نمبرز کے بغیر امپورٹ پر پابندی کے بعد ملکی بندرگاہوں پر لاکھوں موبائل فونز کلیئرنس کے لیے پھنس گئے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے کے ٹائپ سرٹیفکیشن کے بغیر موبائل فون درآمد نہیں کیے جا سکیں گے۔ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس حکم کے بعد مزید موبائل امپورٹ کے آرڈر کینسل کر دیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں موبائلز بندرگاہوں پر پھنس گئے ہیں جن پرڈیمرج لگنا شروع ہو گیا ہے۔ امپورٹرز کے مطابق فیصلے سے ڈیوٹی کا بھاری نقصان اور کھیپیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ موبائل امپورٹرز کے مطابق مخصوص سرٹیفکیٹ کیلیے طویل وقت اور رقم خرچ ہو گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امپورٹرز صحیح آئی ایم ای نمبر کی ذمے داری لینے کو تیار ہیں اور ایسی صورت میں بیرون ملک سرٹیفکیشن پر اصرار وقت اور پیسے کا ضیاع ہو گا۔

مزید خبریں :