17 مارچ ، 2014
سلہٹ…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فرسٹ راؤنڈ گروپ بی کے ایک میچ میں ہولینڈ نے متحدہ عرب امارات کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔عرب امارات کے 151کے ہدف کے تعاقب میں ہولینڈ نے مطلوبہ 152رنز 18.5اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ہولینڈ کی جانب سے اسٹیفن مائبرگ55،کوپر 34،سوارٹ 26اور ویسلے بریسی نے 24قابل ذکر تھے۔عرب امارات کی جانب سے کامران شہزاد نے دو جبکہ سلوا نے ایک وکٹ لی۔ہولینڈ کے کوپر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔