17 مارچ ، 2014
میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو آخری گیند پر پانچ رنز سے شکست دیکر اپنی ٹیم کا مورال بلند کیا ہے ۔میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم سری لنکا کے ہدف 153کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی اننگز کی آخری گیند پر 148رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے سریش رائنا 41اور یووراج سنگھ 33قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ادھر سری لنکا کی جانب سے لیستھ مالنگا نے چار ،کولا سیکرا نے دو جبکہ سینائیکے، اجنتھا مینڈس اور ہیراتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔