پاکستان
22 جنوری ، 2012

اٹارنی جنرل کی منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

اٹارنی جنرل کی منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی

اسلام آباد…اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا ہے کہ انہوں نے میمو گیٹ کے اہم کردار منصور اعجاز کے وکیل کو خط کا جواب دے دیا ہے جس میں منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ تاہم منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک خط کا جواب موصول نہیں ہوا۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی قیوم صدیقی کو بتایا کہ انہوں نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں انہوں نے منصور اعجاز کے بارے میں سیکیورٹی مہیا کئے جانے کی بات کی تھی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رولز کے تحت وفاقی حکومت منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرے گی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت منصور اعجاز کی سیکیورٹی میں فوج کے جوان بھی شامل ہونگے۔ دوسری جانب منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل کا انہیں کوئی خط نہیں ملا، اکرم شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اٹارنی جنرل نے انہیں رات 11 بجے فون کیا اور کہا کہ وہ انہیں خط کا جواب بھیجوا رہے ہیں۔

مزید خبریں :