17 مارچ ، 2014
دبئی …دبئی میں سندھ کی سیاسی سرگرمیوں میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی صدارت میں ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔دوسری جانب سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی ہے۔رحمان ملک کراچی پہنچ کر وزیر اعلیٰ سندھ کو ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔