کھیل
19 مارچ ، 2014

ورلڈٹی20وارم اپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹوں سے ہرادیا

ورلڈٹی20وارم اپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹوں سے ہرادیا

فتح اللہ،ڈھاکا…ورلڈٹی20،وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو8وکٹ سے شکست دیدی۔افریقی الیون نے گرین شرٹس کی جانب سے دیا گیا ہدف 72رنز چودہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، اس سے قبل فتح اللہ کے خان صاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کی تاہم یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوسکا اور پوری گرین شرٹس سائیڈ 17.3اوورز میں 71رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔پروٹیز کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملا24اور اے بی ڈی ویلیئرز 20رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل اور شاہد آفریدی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس میچ کے ساتھ ہی وارم میچز کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، اب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا باقاعدہ آغاز جمعہ 21مارچ سے ہوگا اور پاکستان کا مقابلہ جمعہ کو روایتی حریف بھارت سے ڈھاکا میں ہوگا۔

مزید خبریں :