پاکستان
19 مارچ ، 2014

طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کی وزیرداخلہ سے ملاقات

طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کمیٹی کی وزیرداخلہ سے ملاقات

اسلام آباد…طالبان کاوعدہ حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں طالبان سے مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کے ارکان حبیب اللہ خٹک،فواد حسن فواد،ارباب عارف اور رستم شاہ مہمندنے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی اور طے کیا گیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں مذاکرات کیلئے جگہ کا تعین کر لیا جائے گا، بات چیت کیلئے ایسی جگہ کا چناوٴ کیا جائے گا جہاں آسان رسائی ممکن ہو۔ مذاکرات میں باضابطہ طور پر طالبان کوڈسپلن میں نہ آنے والے گروپس کی نشان دہی کرنے کا کہا جائے گا۔حکومتی کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا کہ اس سے قبل جاری بیک ڈور رابطوں میں طالبان نے ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے گروپوں کی نشان دہی کرنے اور انہیں الگ کرنے میں حکومت سے تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ارکان کو یہ بھی بتایا گیا کہ سول اور فوجی قیادت نے طے کرلیا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں تو ذمہ دار گروپس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، ردعمل ظاہر کرنے والے گروپس کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی بھی تیارکرلی گئی ہے۔ وزیرداخلہ اورحکومتی کمیٹی کے ارکان نے طے کیا کہ طالبان سے براہ راست مذاکرات سے پہلے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی صدارت میں طالبان اور حکومتی کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

مزید خبریں :