پاکستان
20 مارچ ، 2014

اورنگی ٹاوٴن میں پولیس موبائل پرفائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

اورنگی ٹاوٴن میں پولیس موبائل پرفائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں اسلام چوک کے قریب پولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوئے تھے تاہم ایک اہلکار اور راہگیر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

مزید خبریں :