21 مارچ ، 2014
اسلام آباد…مشرف کے وکیل رانااعجاز نے تحریری معافی نامہ خصوصی عدالت میں جمع کرادیا۔رانااعجاز کے نامناسب رویے پر عدالت داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔رانااعجازکومعافی نامہ جمع کرانے کیلیے بھی عدالت جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔کامران مرتضیٰ نے رانااعجازکامعافی نامہ عدالت میں جمع کرایا۔