پاکستان
21 مارچ ، 2014

مقصود قریشی اور ساتھی کی نماز جنازہ 23 مارچ کو کراچی میں ہوگی:صنعان قریشی

مقصود قریشی اور ساتھی کی نماز جنازہ 23 مارچ کو کراچی میں ہوگی:صنعان قریشی

بھریا…جسقم کے چےئرمین صنعان قریشی کا کہنا ہے کہ مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی لاشیں کراچی بھیجی جا رہی ہیں، نماز جنازہ کراچی میں 23 مارچ کو ادا کی جائے گی۔ صنعان قریشی نے بھریا سے میڈیا کو بتایا کہ مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کی لاشیں کراچی بھیجی جارہی ہیں،جہاں 23مارچ کو تبت سینٹر پر ہونے والے دھرنے میں دونوں افراد کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مقصود قریشی اور ان کے ساتھی کے قتل کے مقدمے کیلئے بھریا تھانے میں درخواست دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :