پاکستان
22 مارچ ، 2014

طالبان اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں جا ری

طالبان اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں جا ری

اسلام آباد…طالبان اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پنجاب ہاؤس میں شروع ہو گیا ہے،اجلاس میں طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق، پروفیسرابراہیم،مولانا یوسف شاہ شریک ہیں جبکہ کومتی کمیٹی کے حبیب اللہ خٹک، فواد حسن فواد شریک ہیں۔خصوصی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں رستم شاہ مہمند اور ارباب عارف بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق طالبان شورٰی اورحکومتی کمیٹی اجلاس میں وقت اور مذاکرات کی جگہ پر غور کر رہے ہیں طالبان کی جانب سے صرف وزیرستان میں مذاکرات کرنے پر زور دیا جا رہا ہے ،ان کا مطالبہ ہے کہ طالبان وزیرستان سے باہر مذاکرات نہیں کریں گے،انہیں وزیرستان سے باہر مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے،جبکہ حکومت شمالی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفترمیں مذاکرات چاہتی ہے،جبکہ طالبان مکین اور لدھا میں مذاکرات پر رضا مند ہیں۔مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیرداخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں۔

مزید خبریں :