کھیل
23 مارچ ، 2014

ورلڈ ٹی 20 :پاکستان کا آسٹریلیا کومیچ میں فتح کیلئے 192رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی 20 :پاکستان کا آسٹریلیا کومیچ میں فتح کیلئے 192رنز کا ہدف

میرپور،ڈھاکا…ورلڈ ٹی 20کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 192رنز کا ہدف دیا ہے،پاکستان کی اننگز کی خاص بات عمر اکمل کی شاندار اور جارحانہ بیٹنگ تھی، بد قسمتی سے وہ سنچری نہ بنا سکے انہوں نے 54گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے94رنز بنائے ان کی اننگ میں9چوکے اور4چھکے شامل تھے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمر اکمل کا یہ سب سے بڑا انفردی اسکور بھی ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا ، پاکستان کی پہلی وکٹ جلد گر گئی ،آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد تھے وہ5رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور7رنز تھا،دوسری وکٹ بھی 25رنز کے مجموعے پر گر گئی،آؤٹ ہونے والے بیٹسمین کپتان محمد حفیظ تھے ،انہوں نے13رنز بنائے اس کے بعد اکمل برادران نے عمدہ کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور تیسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں96رنز کا اضافہ کیااس اسکور پر کامران اکمل بد قسمتی سے باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہو گئے ان کا ذاتی اسکور31رنز رہا۔آخری اوورز میں عمر اکمل اور شاہد خان آفریدی نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پارٹنر شپ میں33رنز کا اضافہ کیا،شاہد آفریدی نے 11گیندوں پر20رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے کولٹر نائل نے دو وکٹ, جبکہ واٹسن، اسٹارک،بولنجر نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :