پاکستان
24 مارچ ، 2014

آسڑیلیا کے خلاف کامیابی پر قوم اور کرکٹ ٹیم کو الطاف حسین کی مبارکباد

لندن…متحدہ قومی موومنت کے قائد الطا ف حسین نے T20کے ورلڈ کپ میں آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پرقومی کر کٹ ٹیم نے میچ جیت کرقوم کے جذبے اور خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ پاکستانی ٹیم اسطرح جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پوری قوم کو خوشیاں دیتے رہے گی۔دریں اثناء الطاف حسین نے مری کے قریب سالگراں کے مقام پر وین کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،انھوں نے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس ومثبت اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

مزید خبریں :