کاروبار
05 اپریل ، 2012

ایچ ایس بی سی کاپاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

ایچ ایس بی سی کاپاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

کراچی…ایچ ایس بی سی نے پاکستان میں اپنے کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،دوسری جانب مقامی بینکوں نے بینک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بینک کی بین الاقوامی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم سی بی ، یو بی ایل اورکے اے ایس بی بینکٍس نے ایچ ایس بی سی کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سست روی کے باعث بینک اور غیر ملکی کمپنیاں دیگر ممالک میں پھیلے ہوئے چھوٹے کاروبار بند کر رہی ہیں۔پاکستان میں ایچ ایس بی سی کے کھاتوں کی مجموعی مالیت 45 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :