کاروبار
05 اپریل ، 2012

بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 9ماہ کے دوران 26 فیصد اضافہ ریکارڈ

بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 9ماہ کے دوران 26 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی … بھارت کو سیمنٹ کی برآمدات میں 9 ماہ کے دوران 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پڑوسی ملک کی جانب سے تجارتی رکاوٹیں ختم ہونے کی صورت میں اس میں مزیداضافہ متوقع ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق جولائی تا مارچ 2012ء بھارت کو 4 لاکھ 83 ہزار ٹن سے زائد سیمنٹ برآمد کیا جاچکا ہے اور آئندہ 3 ماہ میں اس کیلئے برآمدات میں مزید تیزی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ براستہ سمندر سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 9 ماہ کے دوران 22 فیصد کمی دیکھی گئی اور یہ 24 لاکھ ٹن کے قریب آگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت 8 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ 9 ماہ کے دوران 1 کروڑ 73 لاکھ ٹن ر ہی۔

مزید خبریں :