پاکستان
05 اپریل ، 2012

کراچی: کورنگی میں ٹرک کی ٹکر، 2 بچے جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

کراچی … کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹرک کی ٹکر سے 2 کمسن بچے جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی سے کورنگی بلال چورنگی جانے والی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، لیکن ٹرک کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 2 کمسن بچے جائے حادثہ پر ہی چل بسے، جن کی عمریں 7 سال سے 9 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایک زخمی ہونے والے بچے کی عمر 3 سال ہے، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی شناخت 45 سالہ رانجو کے نام سے ہوئی ہے، جو جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، جس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :