Time 26 فروری ، 2025
پاکستان

کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت

کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت
بانی کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے__فوٹو: فائل

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا ہے۔

 احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ تمام وزرا،مشیر اور معاونین کمیٹی کےسامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز اور ان کےاستعمال سے متعلق معلومات دیں گے، یہ عمل مکمل کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دی جائےگی۔

مزید خبریں :