26 فروری ، 2025
سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں سحر وافطار کے دوران گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا۔
سوئی سدرن نے رمضان المبارک میں گیس سپلائی کا شیڈول جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ کمپنی کو گیس دستیابی میں 10 فیصد سالانہ کے حساب سے کمی ہو رہی ہے۔ ماہ رمضان میں سحر و افطار کے لیے ساڑھے 12 گھنٹےگیس فراہم کی جائے گی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہےکہ سحری کے لیے گیس رات 3 بجے کھولی جائےگی اور گیس سپلائی صبح 9 بجے بند کر دی جائےگی۔
سوئی سدرن کے شیڈول کے مطابق دوپہر ساڑھے 3 بجے سے افطار کی تیاریوں کے لیے گیس کھولی جائےگی اور گیس کی فراہمی رات 10 تک جاری رہےگی۔