25 مارچ ، 2014
لاہور…مدینے سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرواز مدینہ سے 18گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی ہے جس کے پہیے جام ہونے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی پرواز کے اترنے کے بعد اگلا پہیا جام ہوگیا جسے ٹرالی کی مدد سے ٹرمینل تک لایا گیا ۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔