پاکستان
22 جنوری ، 2012

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری شروع

کوئٹہ … بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔کوئٹہ میں تین سال بعد ہونے والی برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے۔چمن، پشین، زیارت، خانوزئی، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی سمیت شمالی بلوچستان کے دیگر بالائی علاقوں میں ہفتے کو شدید برفباری ہوئی،کوڑک ٹاپ پر مسلسل برف باری کے باعث دونوں اطراف سیکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس جانے کی وجہ سے چمن شہر کو کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والی واحد بین الاقوامی شاہراہ بند ہوگئی ہے،کوئٹہ میں تین سال بعد برفباری ہوئی تو کیا بچے کیا بڑے سبھی نے خوب مزے کئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں چار ملی میٹر برف پڑی۔دوسری جانب برفباری کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھی مستونگ کے علاقے لک پاس کے مقام پر بند ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :