26 مارچ ، 2014
لاس اینجلس …ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار ٹام کروز کی سائنس فکشن فلم ’ایج آف ٹومارو‘ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ہدایت کار ڈو لیمان کی یہ فلم جاپانی ناول ’آل یو نیڈ از کِل‘سے ماخوذ ہے۔ ایج آف ٹومارو ایک ایسے فوجی کی کہانی ہے جسے اچانک خلائی مخلوق کے ساتھ جاری جنگ کے لئے میدان میں اْتار دیا جاتا ہے اور لڑتے لڑتے وہ خلائی مخلوق کے خلاف ہر طرح کے داوٴ پیچ میں ماہر ہوجاتا ہے۔ ایج آف ٹومارو 30 مئی کو برطانوی اور 6 جون کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔