26 مارچ ، 2014
لاہور… بکر منڈی لاہور کے ہارڈوئیر پلازہ میں آگ لگ گئی، تین افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ فائر بریگیڈ نے دوگھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں ہارڈویئر پلازہ میں اچانک آگ لگ گئی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے باعث متعدد افراد پلازہ میں پھنس گئے، جن میں 3 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔فائربریگیڈنے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔