پاکستان
26 مارچ ، 2014

موجودہ حکومت مذاکرات پر روزانہ پیشرفت کررہی ہے،پرویزرشید

موجودہ حکومت مذاکرات پر روزانہ پیشرفت کررہی ہے،پرویزرشید

لاہور…وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ مذاکراتی عمل پرموجودہ حکومت روزانہ کچھ نہ کچھ پیشرفت کررہی ہے گزشتہ5سال کے دوران مذاکرات پرکوئی کام نہیں ہوا،کھیلوں کے دوران جھنڈے لہرانے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ کھیلوں کے دوران جھنڈے لہرانے پرپابندی نہیں ہونی چاہیے طالبان سے مذاکرات پرسوال جواب مذاکراتی کمیٹیوں سے کرناچاہییں۔ گزشتہ5سال کے دوران مذاکرات پرکوئی کام نہیں ہوا،ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل پرموجودہ حکومت روزانہ کچھ نہ کچھ پیشرفت کررہی ہے،حکومتی ٹیم شمالی وزیرستان میں موجودہے، پرویز رشید نے کہاکہ چودھری نثارنے کہاتھاکہ حکومتی کمیٹی کومکمل مینڈیٹ دیکربھیجاہے،ایک موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی ہرپالیسی مکمل مشاورت سے بنتی ہے، پاکستان کے ہمسایوں کیساتھ تعلقات کی نوعیت پرنوازشریف کاایک وژن ہے۔ پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے،پاکستان کسی ملک میں جاکرحملہ کریگاجیسی باتیں کرنابدنام کرنیکی سازش ہے۔میٹرو بس سروس کے متعلق انہوں نے کہاکہ لاہورمیں میٹروبس آئی توکراچی سے آوازآئی کہ ہمیں بھی یہ سروس چاہیے، پنڈی اسلام آبادمیٹروبس نہ میرے گھرآئیگی اورنہ وزیراعظم نوازشریف کے،میٹروبس اسلام آبادوالوں کوپنڈی اورپنڈی والوں کواسلام آبادلائیگی،اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات دیتی ہے، قبول کرے یانہیں یہ پارلیمنٹ کی صوابدیدہے ۔


مزید خبریں :