26 مارچ ، 2014
لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کیمپس پل پر احتجاج کر رہے ہیں۔ طلبہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک بھی جام ہوگیا ہے۔پولیس نے ٹریفک نظام بحال کرنے کے لیے طلبہ پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے دس طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمات ختم کرانے کیلئے پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے وحشیانہ لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے مزید کہا کہ مغرب کے بعد لاہور میں بھرپور احتجاج کریں گے، پولیس طلبا اور یونیورسٹی انتظامیہ میں تصادم کرانا چاہتی ہے۔