26 مارچ ، 2014
میرانشاہ…طالبان اورحکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک جاری رہا۔ مذاکرات کے بعد حکومتی کمیٹی کے اراکین نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔ مذاکرات کے دوران طالبان کا موٴقف تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے بدلے قیدی رہا کیے جائیں، وزیرستان میں ہفتہ وار فوج کی پٹرولنگ ختم کی جائے تاکہ آزادنہ نقل و حرکت کرسکیں۔ اس موقع پر طالبان نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک مذاکرات جاری رہیں گے فائر بندی برقرار رہے گی۔