پاکستان
26 مارچ ، 2014

بنگلادیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے،خورشیدشاہ

بنگلادیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے،خورشیدشاہ

اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بنگلادیش کواسپورٹس مین اسپرٹ کامظاہرہ کرناچاہیے، بنگلا دیش نے دوسرے ملکوں کے جھنڈوں پر پابندی لگا کر چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا۔ خورشیدشاہ نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو دور میں امریکا کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دعوت دی گئی تھی، امریکا نے آج تک مسئلہ کشمیر سے متعلق کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر حکومت کو ملے، اتنی ہی رقم اور ملے گی، حکومت کہتی ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی رقم تحفے میں ملی ہے، رقم تحفے میں ملی تو نوازشریف نے ذاتی ضمانت دینے کی بات کیوں کہی، سمجھ نہیں آتا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 17ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا سنا ہے، ایسا ہوا تو یہ پی پی کے کارکن بن جائیں گے۔

مزید خبریں :