پاکستان
26 مارچ ، 2014

کبھی ایک پیسا بھی نواز حکومت سے نہیں لیا، حافظ محمد سعید

کبھی ایک پیسا بھی نواز حکومت سے نہیں لیا، حافظ محمد سعید

لاہور…جماعت الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسرحافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی ایک پیسہ بھی نواز شریف حکومت سے نہیں لیا۔ رفاعی اداروں کیلئے فنڈز حکومت نے خود ہی جاری کر کے اخراجات بھی خود ہی کئے ہیں۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ فرحت اللہ بابر کی پارٹی نے انہیں گرفتار کرایا، ان کی جماعت کو کالعدم قرار دلایالیکن لاہور ہائیکورٹ نے انہیں بے گناہ قرار دیا، اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے لیکن سپریم کورٹ نے بھی ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ حافظ محمد سعیدکا کہنا تھا کہ فرحت اللہ خان بابر کو اگر ساری معلومات نہیں ہیں تو وہ اپنا غصہ ان کی بجائے عدالتوں پر نکالیں۔

مزید خبریں :