پاکستان
26 مارچ ، 2014

کراچی :اسنیپ چیکنگ کے دوران رکشے سے دھماکا خیز کیمیکل برآمد

کراچی :اسنیپ چیکنگ کے دوران رکشے سے دھماکا خیز کیمیکل برآمد

کراچی …کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ایک رکشے کو روکا تو اس میں سے پٹاخے یا دھماکا خیز مواد میں استعمال ہونے والے پاوڈر سے بھری بوریاں برآمد کر لی، پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پاوڈر حالیہ کریکر حملوں میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد سے مماثلت رکھتے ہیں سرجانی ٹاون کے علاقے خدا کی بستی میں پولیس اسنیپ چیکنگ کر رہی تھی کہ اس دوران ایک رکشے کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تاہم پولیس نے اسے دھر لیا، جب رکشے کے اندر جھانکا تو اس میں کئی بوریوں میں مشکوک مواد موجود تھا، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پکڑے گئے مواد میں المونیم پاوڈراور پوٹاشیم سلفیٹ سمیت دیگر اشیاء موجود ہیں جو دیسی ساختہ بم اور کریکر بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں اور حالیہ دنوں میں کیے جانے والے کریکر حملوں میں اسی طرح مواد استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور سے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ یہ مواد اس کو خدا کی بستی میں واقع ایک فیکٹری میں پہنچانا تھا، اس اطلاع پر جب اس فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں نمک کے سوا پولیس کو کچھ حاصل نہ ہوسکا، بعض ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہ کیمیکل پٹاخے بنانے میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :