پاکستان
27 مارچ ، 2014

جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے،پروفیسرابراہیم

جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے،پروفیسرابراہیم

اسلام آباد…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ بہت جلد دونوں طرف سے قیدیوں کی رہائی شروع ہونے والی ہے۔ امیدکرتے ہیں کہ فوج اورطالبان میں کچھ عرصے میں اعتماد پیدا ہوجائے گا.طالبان امن کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہمذاکرات میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے،اعتماد سازی کاعمل شروع ہوچکاہے، امن قائم کرنے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ پروفیسرابراہیم نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں، فوری نتیجہ اخذ نہیں کیاجاسکتا،نوازشریف کے اقدامات بہت اچھے ہیں۔پروفیسرابراہیم نے امید ظاہر کی کہ فوج اورطالبان مین کچھ عرصے بعد اعتماد پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے اختیارات کا سوال اہم نہیں،بہت جلد سیزفائرمیں توسیع کی توقع ہے۔









مزید خبریں :