28 مارچ ، 2014
اسلام آباد…پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی، میرا ڈونا کی جانب سے مثبت جواب بھی آگیا، کہتے ہیں پاکستان کے فٹ بالرز کی مدد کرنے کو تیار ہوں۔ میراڈونا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارجنٹینا فٹ بال فیڈریشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن جیسی ہے جس کے بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے میراڈونا کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ نوید حیدر نے کہا ہے کہ میراڈونا کے منیجر نے ان کی دعوت کا مثبت جواب دیا ہے اور میراڈونا پاکستان فٹ بال ٹیم کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔اپنے بیان میں میراڈونا کایہ بھی کہناتھا کہ ارجنٹینا کے فٹ بال آفیشلز کو اتنی ہی سمجھ بوجھ ہے جتنی پاکستان کو اور پاکستان میں بھی بہت کچھ اچھا ہے لیکن وہ آج تک ورلڈ کپ نہیں کھیل سکے لیکن ارجنٹینا فٹ بال میں کچھ بھی اچھا نہیں۔