دنیا
05 اپریل ، 2012

حافظ محمد سعید سے متعلق موٴقف واضح ہے، وہ حملوں میں ملوث ہیں، امریکا

حافظ محمد سعید سے متعلق موٴقف واضح ہے، وہ حملوں میں ملوث ہیں، امریکا

واشنگٹن … ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید سے متعلق امریکی موٴقف واضح ہے، انعام کی پیش کش ثبوت فراہم کرنے سے متعلق ہے، صدر زرداری کے دورہ بھارت کے نتائج دیکھنا چاہتے ہیں، حافظ سعید سے متعلق اعلان کا مقصد صدر زرداری کے دورہ بھارت کو تاثر کرنا نہیں تھا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ نائب امریکی وزیر خارجہ کے دورے میں حافظ سعید سے متعلق پاکستان کو واضح پیغام دیدیا، امریکی اقدام کا پاک بھارت تعلقات سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں گزشتہ ہفتوں میں اہم سفارتی رابطے رہے، امریکا کوئی حکمت عملی کا کھیل نہیں کھیل رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے دورہ بھارت کے نتائج دیکھنا چاہتے ہیں، حافظ سعید سے متعلق امریکی موٴقف واضح ہے، بھارتی ثبوت سے متعلق پاکستان یا بھارت کی حکومت ہی جواب دے سکتی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی انعام کی پیشکش ثبوت فراہم کرنے سے متعلق ہے، امریکا سمجھتا ہے لشکر طیبہ اور حافظ محمد سعید بھارت میں ہونے والے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ حافظ سعید سے متعلق امریکی اعلان کا مقصد صدر زرداری کے دورہٴ بھارت کو متاثر کرنا نہیں تھا، امریکا چاہتا ہے حافظ سعید سے متعلق انصاف ہو۔

مزید خبریں :