28 مارچ ، 2014
کراچی…جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر ابوطالب نے کہا کہ کل نشتر پارک کراچی میں ہونے والی اتحاد اہلسنت کانفرنس میں دنیا بھر سے علماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔ جے یو پی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شبیر ابوطالب نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اہلسنت کانفرنس میں اہلسنت کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ کانفرنس سے جے یو پی کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر خصوصی خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے علماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔