22 جنوری ، 2012
لاہور…پنجاب پولیس نے راولپنڈی سے غائب ہونیوالے ایک نجی اسکول کے6 طلباء وطالبات کے اغوا کی خبروں کی تردید کی ہے ۔پنجاب پولیس کے ترجمان نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والی راولپنڈی کے نجی اسکول سے3بچوں اور 3بچیوں کے اغوا کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،یہ بچے اور بچیاں اپنی مرضی سے اپنے گھروں سے گئے ہیں،اس معاملے کا اغوا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔