پاکستان
30 مارچ ، 2014

پشاور کے نواحی علاقہ چوہا گجر میں مکان کی چھت گرگئی ،تین افراد زخمی

پشاور کے نواحی علاقہ چوہا گجر میں مکان کی چھت گرگئی ،تین افراد زخمی

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ چوہا گجر میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ پھندو کی حدود میں چوہا گجر کے علاقہ میں مکان کی چھت منہدم ہوگئی۔ جس کے ملبہ تلے تین افراد دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبہ تلے سے نکال کر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاہے۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :